
اسلام آباد، الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا بریک تھرو، کوٹہ سسٹم کی بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ، دونوں رہنماوں میں ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوئی، جس میں پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر پیش رفت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں میں ممبران کی تقرری پر معاملات طے پاگئے اور کوٹہ سسٹم کی بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تجویز کردہ ناموں پر مزید مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ایسے نام سامنے لائے جائیں جو غیر جانبدار ہوں۔