اہم خبریںپاکستانتجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40ہزار ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا

اسلام آباد ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا، درآمدی چینی کی دستیابی کے باعث مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق درآمدی چینی کا تقریبا 30ہزار ٹن ذخیرہ موجود ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے90روپے کلو کے حساب سے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے ، رواں ماہ 40 ہزار ٹن چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا،درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روک دیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آخری بار مقامی چینی جولائی 2021 میں خریدی تھی، آخری ٹینڈرکے تحت مقامی سطح پر40ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری 90 روپے فی کلو میں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker