اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پاکستا ن اکثریت اور اقلیتوں کا مشترکہ اثاثہ ہے ، میاں محمد اسلم

اسلام آباد ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کر سمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے مبار کباد دیتے ہو ئے کہاہے کہ پاکستا ن اکثریت اور اقلیتوں کا مشترکہ اثاثہ ہے ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں ، جماعت اسلامی ملک میں فلاحی ،سلامی اور مثالی نظام لائے گی جس نظام میں تمام پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور اقلیتوں کو آئینی وقانونی حقوق حاصل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی مارکیٹ جی سیون ٹو میں جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت منعقدہ کر سمس کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پرجماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر جمشید مسیح اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین میں اقلیتوں کو دیے گئے حقوق کے تحفظ کی علمبردارہے، مذاہب کے درمیان باہمی احترام سب کے لیے لازم اور پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہاجماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ایسی قانون سازی کر ے گی جس کے تحت اقلیتوں کے شخصی معاملات پر ان کے مذہبی قوانین اور رسوم کو ترجیح ہوگی، تعلیم ،روزگار اور تمام شہری حقوق فراہم ہوں گے، اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا احترام اور حفاظت ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker