کھیل

شاداب خان بھی بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز کا حصہ بن گئے

کرکٹر شاداب خان سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کی ٹیم سڈنی سکسرز نے معاہدے کا اعلان کر دیا ۔سڈنی سکسرز کے اعلا میہ کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور اختتام تک اسی کا حصہ رہیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اس کے علاوہ فاسٹ بولرحارث روف کا اس سیزن میں بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ شاداب خان 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں۔پاکستان کے 4 کھلاڑیوں حارث روف، محمدحسنین، سید فریدون اور احمد دانیال کے بگ بیش لیگ میں معاہدے ہیں۔شاداب خان کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ سے معاہدہ ہوا تھا، اور وہ لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker