
اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے مہمند میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدیت پرسیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا سے فوری رابطہ کرکے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔