
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) بوریوالہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد یونس عزیز نے تھانہ سٹی بوریوالہ کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم محسن کھنڈ ولد لیاقت علی بھٹی کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی، دیگر ہمراہی ملزمان شفیق عرف بونی ولد رفیق بھٹی جو ضمانت پرتھا دورانِ سماعت ہی قتل ہوگیا تھا جبکہ تیسرا ملزم علی رضا مفرور ہے ۔ بیان مدعی کے مطابق کہ میرا بھائی راو فرحان ولد اسلام AZ انجینیئردوپہر کو تارا فلور مل چیچہ وطنی روڈ دفتر میں بیٹھا تھا اسی اثناء میں ملزمان محسن کھنڈ،شفیق عرف بونی اور علی رضاموٹرسائیکل پر مسلح پسٹل آئے اور آتے ہی میرے بھائی کو آواز دی۔ باہر آنے پر ملزم شفیق عرف بونی فائرنگ کی ملزم علی رضا نے بھی سیدھا فائر کیا جو کہ بائیں جانب لگاجبکہ ملزم محسن کھنڈ نے بھی سیدھا فائر کیا جومقتول کی کمر پر لگا مضروب کو ٹی۔ایچ۔کیو بوریوالہ لے گئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔ دورانِ تفتیش پولیس نے ملزمان کو چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔ فاضل جج نے9ماہ کیس کی مسلسل سماعت کی گواہان کی شہادت اور دونو ں فریقین کے وکلاء کے دلائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملزم محسن کھنڈ ولد لیاقت علی بھٹی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ کی سزا سنائی جبکہ ملزم علی رضا کو اشتہاری قرار دیاگیا ہے۔