
گلگت (نمائندہ خصوصی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق یونیورسٹی 27دسمبر2021 سے13فروری 2022 تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بندرہے گی جبکہ 14فروری2022 سے طلبہ وطالبات کے کئے یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی اور 12مارچ 2022 تک معمول کے مطابق کلاسز جاری رہیں گی ۔ جبکہ 14مارچ سے 19مارچ 2022تک فائنل ٹرم امتحانات ہوں گے ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے مطابق اس بات کا فیصلہ قراقرم یونیورسٹی اکیڈمک ریویو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں کیاگیا۔ یاد رہے کہ اجلاس میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں سے جاری شدید سردی کی لہر کے باعث سمسٹر خزاں کے اکیڈمک کلینڈرمیں تبدیلی لاتے ہوئے کیاگیا قراقرم گریجویٹ سکول کی کلاسز معمول کے مطابق جاری کردہ اکیڈمک کلینڈرکے مطابق ہی جاری رہیں گی۔