پنجابعلاقائیکھیل

فیئر ڈیل سپر لیگ سیون سٹار نے دو میچ جیت لیے

راولپنڈی (قیصر ستی ) فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیون سٹار نے اپنے دو میچ جیت لیے پہلے میچ میں سیون سٹار نے ایگل سٹار کو 136اور دوسرے میچ میں بورن ٹائیڈ ٹھنڈرز کو ایک رنز سے شکست دی پہلے میچ میں سیون سٹار نے مقررہ 20 اوورز میں 219 رنز بنائے زین نے 74 اور عاصم راؤ نے 36رنز کی اننگز کھیلی عمر جاوید نےایگل کی طر ف سے 2 وکٹ حاصل کئےجواب میں ایگل سٹار کی ٹیم 83 رنز بناسکی سیون سٹار کی طرف سے سجاد نے 4 اور قیصر نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے زین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا دوسرے میچ میں سیون سٹار نے پہلے 139 رنز بنائے سعد نے 47اور فلک نے 32رنز بنائے اویس سفیر نے بورن ٹائیڈکی طرف سے 5 وکٹ حاصل کئےجواب میں بورن ٹائیڈٹھنڈرزکی ٹیم 138 رنز ؤبنا سکی فہد شاہ 76رنز بنا کر ناقابل شکست رہے سعد کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker