اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وزیر داخلہ کی طرف سے شہر اقتدار میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ راس نہ آ سکا

اسلام آباد ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے شہر اقتدار میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ راس نہ آ سکا، اسلام آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے جرائم کی شرح کمی کی بجائے بڑھنے لگی ،آئی جی اور اعلیٰ افسران سمیت وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے باوجود جرائم پر قابو پانے میں ناکامی کا سامنا ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے اگلے ہی روز تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے شہری سے گاڑی چھین لی ، ملزمان سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتی ، رہزنی اور چوری کی واردات میں اضافہ ہونے لگا ہے ، گزشتہ رات تھانہ سہالہ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا، واقعے کے اگلے ہی روز تھانہ شمس کالونی کی حدود سے گاڑی چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے ،گولڑہ موڑ دارارقم اسکول کے مالک سے ڈاکوں نے دن دیہاڑے زبردستی گاڑی چھن لی،ڈاکوئوں نے سرعام اسلحے کے زور پر گاڑی کے مالک کو ذدوکوب کیا اور جاتے ہوئے ایک پسٹل بھی سڑک کے درمیان پھینک کر فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حلف اٹھانے کے بعد شہر اقتدار میں قائم پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ راس نہیں آ سکا ہے ، اور اقدام کے بعد سے جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، شہر اقتدار کے مختلف تھانوں کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں وارداتیں رپورٹ ہو رہی ہیں ،کروڑوں کی لاگت سے اسلام آباد میں لگائے جانے والے سیف سٹی کیمرے بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کسی کام نہیں آ رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker