کراچی میں کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون(کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون)کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے ، 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔