اہم خبریںپاکستان

قوتوں نے ہاتھ ہٹایا توبلدیاتی انتخابات کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، فضل الرحمان

اسلام آباد،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ، پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے، جہاں اسلام کی بات آئے وہاں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں، آپ ٹھیک ہو جائیں، ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے ترقی کے دعویداروں کو آئینہ دکھا دیا، جلد پورے ملک میں ان کا یہی حال ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آئین کی بات کرتے ہیں، آپ ٹھیک ہو جائیں، ہم تو ٹھیک ہیں، یہ دھاندلی کی پیداوار حکومتیں ہیں، اس بات کا اندازہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والے نتائج سے سامنے آیا۔ پورے ملک میں یہی صورتحال ہو گی، جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھا۔ پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے، یہ ایک حیوانی معاشرہ تشکیل دینا چاہ رہے ہیں، بے حیائی اور فحاشی پر ہماری بہنوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، آج بھی ظلم کے خلاف میرے سینے میں تپش زندہ ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ میں علماے کرام نے قرآن کی تعلیم دنیا تک پہنچائی، ہمارے حکمران مدارس کی اہمیت ختم کرنا چاہتے ہیں، برائے نام کتابوں کو کالجوں اور سکولوں میں پڑھانے کی بات کرتے پیں۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمہارے دماغوں میں جو غلاظت ہے ہم اس سے واقف ہیں۔ ہم بڑے پیار سے کہنا چاہتے ہیں، ان شیطانی ذہنوں سے باہر آجاں، ہم قومی دائرے میں آنے کے لیے تیار ہیں، تم ذرا اسلامی دائرے میں آجا، ہم آپ کو برداشت کر رہے ہیں، آپ تو ہمیں ایک لمحے کیلئے برداشت نا کریں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی وفد ہمارے پاس آیا جنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ افغانستان میں امن اور خواتین کی تعلیم قائم کرنا ہے، امریکی وفد کو آگاہ کیا آپ نے یہ نکات تب کیوں نہیں رکھے جب آپ معاہدہ کر رہے تھے، امریکی جن انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں؟ جو گوانتانامو جیل میں دیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker