اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں خواتین کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنیکا ایک اور کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد ، اسلام آباد میں خواتین کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ،تھانہ کوہسار پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں ملزم کے خلاف انسداد ہراسیت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جبکہ متاثرہ خواتین سے بھی رابطہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنیکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خاتون نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم کے باہر دکھایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ویڈیو دکھانے کا کہتی رہیں تاہم مشتبہ شخص موقع سے فرار ہوگیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی نوٹس لیا تھا۔خاتون کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میں اے ٹی ایم پرآئی تو ملزم نے ویڈیو بنانا شروع کردی اور جب ویڈیو بنانے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ویڈیو کیوں بنا رہا ہے؟ تو ہراساں کرنے والے شخص نے معذرت کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker