اسلام آباد،ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی رائے مظہر نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں افسران کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا ۔
اجلاس میں تمام ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور دیگر بیٹ انچارجز نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے ، آئی جی پی روڈ ، سری نگر ہائی وے ،مری روڈ بھارہ کہو کی ٹریفک روانی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رش والے اوقات میں ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو، تمام افسران اپنے تجربہ کی روشنی میں ٹریفک کی روانی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا،اچھی کارکردگی والے افسران کو انعامات دیئے جائیں گے، ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام افسران کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائے، محرران نیا ٹریفک ڈیوٹی پلان مرتب کریں، موجودہ وسائل کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے ۔