ملک بھر میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 878 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 467 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 1 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 242 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار 737 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 666 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 8 کروڑ 84 لاکھ 92 ہزار 869 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 339 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
Related Articles
ڈی ایٹ کانفرنس:پاکستان سمیت مختلف ممالک کا مشرق وسطی میں بحران کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کا مطالبہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024
چین اور پاکستان کا دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان قریبی رابطے اور اہم اتفاق رائے پر زور
منگل, 17 دسمبر, 2024