![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/alia-hamza.jpg)
اسلام آباد ، پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ مکس اچار اپوزیشن کے رونے دھونے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے،ای وی ایم کی مخالفت کرنے والوں کے دھاندلی کے شور کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
اتوار کو بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین کے امیدوار اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹروں کے انتظار میں بیٹھے رہے،پولنگ کیمپ اجڑے رہے اس لیے سرے شام ہی دھاندلی کا چورن بیچنا شروع کر دیاہے،رویں مت ہار آپکا مقدر ہے سندھ بھی اگلی باری ہاتھ سے جائے گا۔