اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10افراد زخمی

کوئٹہ ،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،10 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا،دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے،دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 10 افراد زخمی ہیں۔کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker