اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

پولی کلینک میں لاکھوں روپے کی زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری کا انکشاف

اسلام آباد، پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں لاکھوں روپے کی زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے کے دوران زائد المیاد ٹیسٹنگ کٹس پکڑی گئیں ، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں لاکھوں روپے کی زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے کے دوران زائد المیاد ٹیسٹنگ کٹس پکڑی گئیں ۔ پولی کلینک اسپتال میں زائد المیعاد ٹیسٹ کٹس نکلنے کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے کٹس کی موجودگی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایچ او ڈی ماہر امراض اطفال ڈاکٹر شہزاد منیر کریں گے،یہ کمیٹی دو ہفتوں میں ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زائد المیعاد کٹس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ ڈینگی کے لئے آنے والی کٹس زائد المعیاد نکلنے پر انکی ایکسپائری ڈیٹ کو ختم کر کے ایک اسٹکر نئی ڈیٹ کا لگا دیا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی کٹس کی خریداری کی گئی اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیکل اسٹورز اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس کی مبینہ ملی بھگت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker