![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/cda-7.jpg)
اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کرسمس کی آمد کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کیلئے 23 دسمبر بروز جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے،اس تقریب میں ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کو مدعو کیا جائے گا۔
اس تقریب کے انعقاد کا مقصد مسیح ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس تقریب میں چئیرمین سی ڈی اے، سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔ مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے کرسمس الائونس کی ادئیگی بھی کر دی گئی ہے جبکہ دسمبر کے مہینے کی تنخواہ بھی مسیحی ملاز مین کو کرسمس سے قبل ادا کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں نان گزٹڈ ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ جبکہ گزٹڈ ملازمین کو آدھی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی گئی ہے۔ اسی طرح مسڑرول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق الائونس کی ادائیگی کی گئی ہے۔مزیدبرآں شہر کے مختلف علا قوں میں کرسمس کی مناسبت سے کرسمس ٹری بھی سجا ئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے انتظا میہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے اس لئے ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملزمین کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس سے یقینا سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔