وانا(آئی پی ایس) کئی دنوں سے ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں دفعہ 144 نافذ ہے ڈی پی او جنوبی وزیر ستان کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل برمل میں پولیس گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کررہی ہیں ۔رغزائی،خمرنگ اور انگوراڈہ میں ایس آئی دوست محمد ، انچارج طارق وزیر اور ایس آئی پہلوان دوتانی نے مختلف مقامات پر ناکیں لگا کردرجنوں گاڑیوں کے شیشے صاف کردیے ۔ دوسری جانب ایس آئی دوست محمد نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے دوران غیرقانونی اسلحہ ،منشیات، کالے شیشوں والی گاڑیوں سمیت ہرقسم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین ودیگر سیاسی جماعتوں نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امن وامان کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔