بین الاقوامی

چین کا امر یکہ کی نئی معاشی وتجارتی پا بند یوں کے خلاف سخت احتجاج

بیجنگ ()

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امر یکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا اور اس غلط اقدام کو واپس لینے کا کہا۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے  نام نہاد "انسانی حقوق” کے بہانے حقائق جانے بغیر ، ایکسپورٹ کنٹرول ، سرمایہ کاری کنٹرول اور سنکیانگ میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے متعلقہ چینی اداروں پر پابندیاں لگائی ہیں اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے معاشی و تجارتی تعاون میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کاسیاسی جوڑ توڑ ، مارکیٹ کے اصولوں کو نقصان پہنچاتا ہے، عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد اور اقتصادی نظم و نسق کی خلاف ورزی ہے۔اس سے نہ صرف چینی بلکہ امریکی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔  امریکہ نے انسانی ہمدردی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی طبی اداروں پر بھی پابندی لگائی ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے معاشی و تجارتی تعاون نیز سنکیانگ کے عوام کے حقوق کو نقصان پہنچانے کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور مشترکہ کامیابی کی راہ پر واپس آناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اقتداراعلیٰ، سلامتی اور چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق کی حفاظت کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرے گا۔
وا ضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ نےایک مرتبہ پھر چین پر معاشی و تجارتی پابندیاں لگائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker