فرانس میں ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا پاسز بننے کا انکشاف ہو اہے جس کے بعد حکومت نے جعلی پاسز جاری کرنے اور استعمال کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جاپانی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا ہیلتھ پاسز گردش میں ہیں۔ فرنچ وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ دس ہزار جعلی کورونا ہیلتھ پاسز جاری کئے گئے ہیں ، حکومت ان پاسز کو جاری کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ ہیلتھ پاسز کووڈ 19 ویکسینیشن کی تصدیق ، پی سی ا?ر ٹیسٹ کی جعلی منفی رپورٹ اور عوامی مقامات پر استعمال کرنے کیلئے جاری کئے گئے ہیں، جن کو بنانے کے لئے جعلی دستاویزات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان جعلی پاسز کی تیاری میں طبی عملہ بھی ملوث ہے، اور اب ان جعلی پاسز کی تصدیق بھی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔فرنچ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان جعلی پاسز کی تیاری اور استعمال کرنے والے 100 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف 400 سے زائد تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔جعلی پاسز کے حامل افراد کو 5 سال کی سزا ہو سکتی ہے، کچھ کو جیل قوانین کے مطابق سزا دی جا چکی ہے۔گزشتہ ماہ ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس نے پیرس اور گردونواح میں تقریباً 220 جعلی ہیلتھ پاسز بنا کر فروخت کئے تھے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024