بین الاقوامیکھیل

یواین سیکرٹری جنرل نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اقوام متحدہ( آئی پی ایس)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بیجنگ  سرمائی اولمپکس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہوں نے یہ دعوت قبول کرلی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سرمائی اولمپکس2002 کے بعد تقریباً تمام اولمپکس میں شرکت کی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق فرانسیسی وزیر برائے قومی تعلیم، امورِ نوجوان و کھیل ژاں مشیل بلانچ نے 9 دسمبر کو فرانسیسی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ فرانس ،امریکہ کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ’’سفارتی بائیکاٹ‘‘ کی پیروی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بذات خود ایک دنیا ہے اور اسے سیاسی مداخلت سے محفوظ رہنا چاہیے، ورنہ یہ کسی بھی رخ پر جا سکتے ہیں اور آخر میں تمام مقابلوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker