اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں تجاوزات کنندگان کے 2 ٹرک اور 3 پھلوں اور سبزیوں سے بھری گاڑیاں ضبط جبکہ متعدد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر F-11/4 کے علاقے بھیکہ سیداں سے کیا گیا جہاں شعبہ انفورسمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی ہوٹل، 1 شٹرنگ کا ٹھیہ، 1 شیڈ اور 1 دروازہ بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیامزیدبرآں سیکٹر D-12 میں گھر تعمیر کرنے کی غرض سے تعمیر کی جانے والی نئی چار دیواری کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیابعد ازاں اسلام آباد کے علاقے لہتڑار روڈ نزد ترامڑی چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان ضبط کرلیا اسی طرح 3 پھلوں اور سبزیوں کی گاڑیاں جو سڑک کے اطراف کار شاپ کے طور پر بنائی گئیں تھیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا کو بھی ضبط کرلیا گیا اور راہدری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہیواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker