اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی کردارکشی،وجیہ الدین کیخلاف مقدمہ دائرکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وجیہ الدین کے بیان کی تردید جہانگیر ترین نے کردی ہے، جن لوگوں نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا ان کے خلاف کرمنل دفعات کے تحت مقدمہ کرینگے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا میں بھی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، میڈیا میں کردار کشی کا رواج بنتا جا رہا ہے،وزیراعظم سے متعلق وجیہ الدین کے بیان پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وجیہ الدین کے بیان کی تردید جہانگیر ترین نے کی۔ جہانگیر ترین نے مہذب ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیراعظم نے کبھی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وجیہ الدین احمد پر مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔ مقمہ کرمنل دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker