
سکردو(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ اسکردو کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے ترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے، گلگت بلتستان دنیاکاسب سے خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسٹریٹجک جگلوٹ-اسکردو روڈ کا افتتاح کردیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ فاصلے ہونے کے وجہ سے لوگ گلگت بلتستان کارخ نہیں کرتے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے سیاح گلگت بلتستان کارخ کرینگے۔وزیراعظم نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے، کوشش ہے مدت پوری ہونے سے قبل پسماندہ علاقے اوپرآسکیں، غریبوں کواوپرلانے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں،رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی،خیبرپختونخواجنگ کی وجہ سے پیچھے رہ گیاتھا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ معاشرہ امیروں کی نہیں غریبوں کی رہائش سے پہچاناجاتاہے، ہماری کوشش ہے ملک میں غربت کم کریں، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوآگے لیکرجاناترقی ہے،پاکستان میں امیرامیر اورغریب غریب ترہوگیا، اندرون سندھ،قبائلی علاقے بھی پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان، راجن پورکے علاقے بھی پیچھے رہ گئے، گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے، بلوچستان میں بھی غربت ہے،غریب لوگوں کواوپرلانے تک کوئی ملک ترقی نہیں کرتا۔وزیراعظم نے کہاکہ پہلی بار47 ارب روپے کی 60 لاکھ اسکالرشپس دی گئیں،اسکالرشپس میرٹ پریقینی بنانے کی نگرانی خود کروں گا، گھربنانے کیلئے27لاکھ روپے بلاسودقرض،ٹیکنیکل تعلیم دینگے۔انہوں نے کہا کہ کمزورطبقے کواچھی تعلیم دیکراوپرلاسکتے ہیں، 30 لاکھ خاندانوں کو 5 لاکھ بلا سود قرضہ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ سے10 لاکھ کامفت علاج ہوسکتاہے،گلگت بلتستان میں بھی ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے،احساس راشن پروگرام کاآغازآج سے ہورہاہے،ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ 50 ہزارسے کم آمدن والے خاندان کوآٹا،گھی اوردال پررعایت ملے گی، مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے،کورونا لاک ڈاون کے باعث سپلائی لائن رک گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ سیاحت سے گلگت کے عوام کونوکریوں کیلئے باہرنہیں جاناپڑیگا، وقت آئے گا لوگ نوکریاں ڈھونڈنے گلگت آئیں گے، سمندرمیں ریزورٹ بنانیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ہمیں بہت سی نعمتوں سینوازاگیا،فائدہ نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی زمین کی حفاظت کریں، گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے،بیرون ملک سے آنے والے گلگت کی زمین خریدیں گے، گلگت بلتستان کے عوام زمین بیچنے کے بجائے ریزورٹ بنائیں، گلگت بلتستان میں سیاحت سے40ارب ڈالربناسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فاصلے کم ہونے سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، گلگت بلتستان میں گرمیوں،سردیوں میں سیاحتی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں،سیاحت پاکستان کاسب سے بڑا اثاثہ بن سکتاہے،سوئٹرزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالربناتاہے، پاکستان کی پورے سال کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سوئٹرزرلینڈ گلگت بلتستان کے مقابلے میں آدھاہے،اسکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے ترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے، گلگت بلتستان دنیاکاسب سے خوبصورت سیاحتی مقام ہے، فاصلے ہونے کی وجہ سے لوگ گلگت بلتستان کارخ نہیں کرتے۔