پاکستانگلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گھمبہ کو سب ڈویژن بنانے کے سمری کی منظوری دے دی

سکردو (آئی پی ایس )وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو گھمبہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گھمبہ کو سب ڈویژن بنانے کے سمری کی منظوری دی۔ وزیر اعلی جی بی نے کہا کہ گھمبہ ہسپتالوں کو میونسپلٹی میں جلد شامل کیا جائے گا۔ ماضی میں سب ڈویژنوں کے اعلانات ہوئے لیکن درکار سٹاف فراہم نہیں کیا گیا۔ ہم گھمبہ سب ڈویژن کو مثالی سب ڈویژن بنائیں گے۔ گلگت بلتستان میں ریونیو کا نظام درست کررہے ہیں۔ سٹاف کی کمی دور کی جارہی ہے۔ سابقہ حکومتوں نے اپنے بندوں کونوازنے کیلئے صرف کلاس 4کی آسامیوں پر زور دیا۔ پولیس، صحت، ریونیواور تعلیم جیسے اہم شعبوں کو مکمل نظرانداز کیا۔ اپنے دور حکومت میں ملازمتیں تقسیم کرنے والے بری طرح انتخابات میں شکست کھا گئے۔ مخالفین ہماری کارکردگی کو دیکھ کر حواس باختہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کہ گلگت بلتستان سے سب سے زیادہ محبت وزیراعظم پاکستان عمران خان کرتے ہیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے دھرنوں کیلئے کئی بار اعلانات کئے لیکن گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں گندم کی قیمت بڑھانے کے وعدے کئے تھے۔ ہم نے گندم کی قیمت نہیں بڑھائی۔ گندم سبسڈی کی مد میں 6ارب روپے مختص تھے جس کو بڑھا کر 8ارب کردیا گیا ہے۔ اس طرح سابقہ ادوار کی نسبت گندم 33فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ پاسکو کو مقامی گندم گلگت بلتستان فراہم کرنے کے احکامات مل چکے ہیں تاکہ عوام کو معیاری گندم فراہم کی جاسکے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو غریب عوام کی نہیں بلکہ اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ عبوری آئینی صوبے کا اعلان وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا ہے جس کو ہم عملی جامعہ پہنائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے 5سالہ دور حکومت میں زمینوں اور حق ملکیت کی بات نہیں کی بلکہ اپنے دور حکومت میں ٹیکس کی حمایت میں دلیلیں دیتے رہے۔ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کو متعدد باریاں ملی لیکن عوام کیلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں نیشنل پارکس بنائے گئے اس وقت نیشنل پارک بنانا ٹھیک تھا جب ہم نے نیشنل پارکس بنائے تو ہمارے سیاسی مخالفین نے نیشنل پارکس کے قیام پر بھی سیاست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker