اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

1971 کی جنگ کے ہیروزکو پاک فضائیہ کا زبردست خراج عقیدت

پاک فضائیہ نے1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو زفلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضی شہید اور فلائٹ لیفٹیننٹ جاوید اقبال شہیدکے جنگی کارناموں پر مبنی دستاویزی فلم جاری کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضی شہید، تمغہ جرت اور فلائٹ لیفٹیننٹ جاوید اقبال شہید، تمغہ جرت کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔ ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے ان جانباز بیٹوں کے ولولہ انگیز اور بیخوف جنگی کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker