پنجابعلاقائی

وہاڑی ،ایس ایچ او ٹھینگی نے موت کے مزید 5 سوداگر گرفتار کر لئے

 وہاڑی ( محمد اشرف ،نمائندہ خصوصی ) ایس ایچ او ٹھینگی نے موت کے مزید 5 سوداگر گرفتار کر لئے ۔ 10 کلو سے زیادہ چرس برآمد گی کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی اور ڈی ایس پی مظہر حیات ہراج کی ہدایات اور نگرانی میں ٹھینگی پولیس نے منشیات کی روک تھام کیلئے مہم تیز کر دی۔ مختلف کارروائیوں میں چکڑالہ 105wb کا رہائشی رانا اوصاف عرف کالا ولد اشرف سے ڈھائی کلو چرس پکڑی گئی۔5چک کے ہی رانے سجاد عرف ساجو ولد منگتے خان سے 2520 گرام،، رانا شاہزیب عرف ساجد ولد اصغر سے 2400 گرام،، رانا افتخار ولد عبدالغفار سے 1300 گرام جبکہ خالد ولد ہیبت خان سے 1500گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹین ایکٹ 1997۔ نائن سی کے تحت الگ الگ مقدمات نمبری 2021/ 680-679-678-677-677 درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker