اہم خبریںپاکستان

پیپلزپارٹی کاآخری وقت آگیا ہے ،اس لیے غصے میں ہے، مصطفی کمال

کراچی،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاآخری وقت آگیا ہے ،اس لیے غصے میں ہے،سندھ میں کسی کو بھی لسانی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جن کو دہشت گردکہہ رہی ہے ان کے پاس ہی آتی تھی ووٹ مانگنے کیلئے پیپلزپارٹی نائن زیرو پر آتی تھی،پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جینے مرنے کے اعلانات کرتی تھی، مصطفی کمال رحمان ملک کی ایک کال پرڈیل کرنیوالانہیں ہے، رحمان ملک کی ایک کال پر الطاف حسین ڈھیرہوجاتے تھے،مصطفی کمال نے کہا کہ اب ایم کیوایم ہے نہ الطاف حسین،اب پاک سرزمین پارٹی ہے وزیراعلی سندھ کولسانی سیاست ہرگزنہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ پی پی کی تقریروں سے ثابت ہوگیااعلی تعلیم سے بھی کچھ نہیں ہوا پیپلزپارٹی وڈیروں اورجاگیرداروں کی سیاست کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سرزمین پارٹی ہے جوبکنے کیلئے تیار نہیں ہے پیپلزپارٹی نے پختونوں،بلوچوں کواستعمال کیا الطاف حسین نے مہاجروں کو استعمال کیا آج پاک سرزمین پارٹی ہے جوسب کوساتھ لیکرچل رہی ہے پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ،نواب شاہ کوکیوں ترقی نہیں دی تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو فنڈز ملتے ہیں جووزراکی جیبوں میں جاتے ہیں پیپلزپارٹی کاآخری وقت آگیا ہے ،اس لیے غصے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker