راولپنڈی (قیصر ستی)فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا، پہلے میچ میں جائنٹ سلیرز نے اے ایس بی اور دوسرے میچ میں النور کرکٹ کلب نے جائنٹ سلیرز کو شکست دیدی ۔پہلے میچ میں اے ایس بی نے پہلے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے جو جائنٹ سلیرز نے 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیے ۔اے ایس بی کی طرف سے وسیم قطب نے 44 اور عبدالرحمن نے 38 رنز بنائے سلیرز کے سلمان نے 3 جبکہ ثاقب نے 2 وکٹ حاصل کیے سلیرزکی جانب سے بیٹنگ میں خانم نے 59 اور لقمان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی لقمان کو مردمیدان قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں النور نے پہلے 143 رنز بنائے عثمان شریف نے 51 اور وحید اللہ نے 35 رنز بنائے ثاقب اور منان نے دو دو وکٹ حاصل کیے جواب میں جائنٹ سلیرز 108 رنز بنا سکی یاسر نے 33 اور ثاقب نے 22 رنز کی اننگز کھیلی عثمان شریف نے 4 جبکہ احسن کریم نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے ۔عثمان شریف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔





