پاکستانعلاقائی

وہاڑی:وکلا کا پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج، نعرے بازی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) تھانہ سٹی پولیس 60لاکھ روپے لوٹنے والے ڈاکو ٹریس نہ کر سکی،وکلا کا پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج، نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق ریل بازار کے قریب مسلح ڈاکووں نے وکیل عاصم جان سے 60لاکھ روپے چھینے تھے۔وکلا کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کی سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس خاموش ہے، فوٹیج میں ڈاکووں کے چہرے واضح ہیں،تھانہ سٹی پولیس مدعی کو بلا کر ٹائم ضائع کرتی ہے ۔وکلا مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب ڈاکو گرفتار کروائیں۔ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی کے مطابق پولیس مصروف تفتیش ہے،ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker