لاہور آلودگی کی دوڑ میں ایک بار پھر آج دنیا بھر میں سرفہرست ہے، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹان میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاون میں 414 اور انارکلی 414 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا بھر میں 6واں آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے آئی کیو168 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی رہی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024