
وہاڑی (آئی پی ایس) وہاڑی کے نواحی علاقے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ساڑھے 6 کلو چرس برآمد کرلی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا ٹھینگی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کی جبکہ صدر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام چرس برآمد کی۔ ٹھینگی اور صدر پولیس نے معاشرے کے ناسوروں کو زنجیروں میں جکڑ کر اتوار کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے حاضر کیا جنہوں نے ان چاروں کو جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیا جائےگا۔