پشاور،خیبرپختونخوا بیورو کریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، گریڈ 19 سے 21 کے افسران کے محکمہ تبدیل کردیئے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں اور نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپختونخوا میں گریڈ 19 سے 21 تک کے 12 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے تعیناتی کے منتظر فلائٹ لیفٹننٹ (ریٹائرڈ)افتخار علی ساہو کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ذاکر حسین آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کو سیکریٹری خوراک لگادیا ہے۔ سیکریٹری خوراک فلائٹ لیفٹننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہوم اینڈ ٹی اے مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عامر سلطان ترین کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری کھیل مقرر کیا گیا ہے۔ محمد عابد مجید جو اس وقت سیکریٹری کھیل کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں سیکریٹری ماحولیات کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسر ثاقب رضا عاصم کو ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عہدے سے ہٹاکر ڈی جی پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان فوریسٹ انسٹی ٹیوٹ محمود اسلم کا تبادلہ کرکے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل پشاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی عمارہ خان کو ایڈیشنل سیکریٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ محمود خان اسپیشل سیکرٹری 2 ۔ کو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ہٹاکر ڈیپوٹیشن پر سیکریٹری محکمہ پی اینڈ ڈی تعینات کردیا گیاہے۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹاکر اسپیشل سیکرٹری 2 محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔