اسلام آباد ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) کا حکومت کے ای گورننس منصوبے کو لاگو کرنے اورتمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تمام ریکارڈ اور اور دستاویز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ، این او سی کا اجرا ، درخواستوں کی وصول سمیت تمام تمام امور آن لائن انجام دیئے جائیں گے ، منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہونے اور آئندہ سال جنوری میں باضابطہ افتتاح کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارماانڈسٹری کی سہولت کیلئے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے دفتری امور میں کاغذ کے استعمال کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ڈریپ کی طرف سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے تمام امور اور ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے اور ای گورننس نظام کانفاذ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ڈریپ کے شعبہ جات کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیاجارہا ہے،ڈریپ کا شعبہ امپورٹ، ایکسپورٹ کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اور ادویہ لائسنسنگ کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی شروع کر دی گئی ہے ،شہریوں کو ادویات امپورٹ کیلئے این او سی کا آن لائن اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے ، ادارے کی طرف سے ای گورننس سسٹم کا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے ۔ای گورننس کا باضابطہ افتتاح ڈاکٹر فیصل سلطان ممکنہ طور پر جنوری کے شروع میں کریں گے ۔ڈریپ ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، 45لاکھ دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے ، ادارے کے قیام سے اب تک کاتمام ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔ڈریپ انتظامیہ کے مطابق ادارے کے تمام معاملات کو ڈیجیٹل کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے،ادارے تمام دفتری امور بھی اور پبلک ڈیلنگ بھی آن لائن ہو گی۔اس حوال سے کام تیزی دے کام جاری ہے جو جلد مکمل لر لیا جائے گا۔