اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے گوادرمیں جاری ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے گوادرمیں ایک ماہ سے جاری ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پرکا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلی بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔اتوار کو وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلی بلوچستان سیبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker