ایبٹ آباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میر ویس نیاز کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈی پی او آفس ہری پور میں اہم اجلاس کا انعقاد ۔
اجلاس میں ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار، ایڈیشنل ایس پی ہری پور ، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور اور جملہ ایس ڈی پی اوز و انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ نے شرکت کی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات سے متعلق ڈی پی او ہری پور نے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ اور الیکشن کی جانب سے دیگر امور و ضابطہ اخلاق سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ہریپور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے افسران پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ افسران پولیس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کے ساتھ اردگرد علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کریں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر و غیر ضروری لاڈ سپیکر کا استعمال اور دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائے۔ پولنگ والے دن اہم پولنگ بوتھ کو بی ڈی یو سکواڈ اور سنیفر ڈاگ کی مدد سے کلیئر کرواکر پولنگ کا عمل جاری کیا جائے۔پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ اشخاص کو ہزگز نہ چھوڑیں اور ووٹ پول کے لئے آنے والے افراد کے عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جائے۔ پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز کی افسران پولیس خود نگرانی کریں۔ افسران پولیس اپنے تمام ماتحت افسران و جوانوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات سے آگاہ کریں اور پولنگ والے دن ان کو چوکس رہ ڈیوٹی کرنے کی تلقین کریں۔