صحتگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو تمباکو جیسے ناسور سے پاک کرنا بہت ضروری ہے، کاظم میثم

سکردو(آئی پی ایس )وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ۔گلگت بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنا نہایت ہی ضروری ہے ،یہ ایک مہلک ناسور ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تمباکو نوشی سے کینسر اور دیگرقسام کی بیماریاں جنم لیتی ہے اور ان سے بچنے کا واحد حل تمباکو کنٹرول ہے گلگت بلتستان میں تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020 پاس ہوا ہے اس پر بہت جلد عمل در آمد کیلے اداروں کو ہدایات جاری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمباکو کنٹرول ایکٹ پاس کرانے میں ادارہ سیڈو کا کردار قابل تعریف اور فخر ہے ،وطن عزیز کا یہ واحد خطہ ہے جہاںحکومت کے ساتھ نجی ادارہ سیڈو بھی اس مہلک اور ناسور کو ختم کرنے اور کنٹرول کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں ۔اس حوالے سے ادارہ سیڈو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وزیر زراعت نے کہا کہ کہ اس ایکٹ کے رول آف بزنس اور دیگر معاملات پر بہتر انداز سے عمل در آمد کرانے میں سیڈو کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائیگا اور اس قانون پر عمل در آمد کرا مر رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو کنٹرول کے حوالے سے ادارہ سیڈو کے ساتھ ہمہ وقت تعان جاری رہے گا اور حکومتی سطح پر بھی اس کی پر چار اور قانون لاگو کے حوالے سے بات ہوگی اس موقع پر سیڈو ک کوارڈینیٹر ایس ایس ناصری نے وزیر زراعت کو تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020 کے حوالے سے بریفنگ دی اوت رول آف بزنس کے امپلنٹ کے بعد حکومت کو لائسنس کے مدد کی روینو پر بھی بات کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker