مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو ہم بھی کریں گے۔غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت میرے منصب سنبھالنے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان چکی تھی، میں نے ان کڑی شرائط میں کچھ نرمی کروائی ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت ہمیں توانائی کے شعبے میں جو ٹیرف بڑھانا تھا وہ آدھا کردیا، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سے متعلق بل کی سخت شرائط بھی ختم ہوگئی ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شوکت ترین نے کہا کہ پاور پلانٹ کمپنیوں سے معاہدے کے تحت ہمیں انہیں اس وقت بھی پیسے دینے پڑتے ہیں جب ان سے بجلی حاصل نہیں کی جاتی، اس وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ رواں سال ملک بھر میں بجلی کی کھپت میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس لئے امید ہے کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جس قدر بڑھیں ، اتنی ہم نے نہیں بڑھائی، ہم نے پیٹرول پر ٹیکس اور لیوی کی شرح کم کردی تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 دن میں صرف ایک دفعہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت نیچے آئی ہے۔ اب اگر قیمتیں کم ہوئیں تو ہم بھی کمی کریں گے۔مہنگائی سے متعلق شوکت ترین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل، گھی، گیس اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی بڑھی، جیسے جیسے عالمی مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی پاکستان میں بھی مہنگائی میں کمی آئے گی۔ملک میں ڈالر کی بڑھتی قدر سے متعلق شوکت ترین نے کہا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 166 سے 168 روپے تک ہونی چاہیے، ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ افغانستان کے ساتھ ہونے والی تجارت کی وجہ سے ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ افغان تاجر پاکستان سے ہی ڈالر لے کر پاکستانی تاجر کے ہی اکانٹ میں ڈال رہے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر دبا ہے لیکن کچھ عرصے میں ہم اسے ٹھیک کرلیں گے۔پی ٹی آئی کے دور میں قرضوں کے بڑھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ قرض تو ورثے میں ملا مگر ہمارے ہاں جی ڈی پی کے ساتھ قرض کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ پہلے 90 فیصد تک اب ہم اسے 86 فیصد تک لے کر آئے ہیں۔ اور اپنے دور میں 80 فیصد تک لے آئیں گے اور اگر دوبارہ جیتے تو اسے ہم 70 فیصد تک لائیں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024