پنجابعلاقائی

وہاڑی میں ڈاکو زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی ) وہاڑی شہر ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا پولیس تھانہ سٹی چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ ایمرا وہاڑی شیخ عدنان کا بھتیجا اور معروف تاجر شیخ محمد فیاض کا بیٹا شاہ ویز شیخ اپنی دلہن کے ساتھ نیشنل جیولرز سے نکل کر اپنے گھر واقع فیصل ٹاؤن جا رہا تھا کہ جب وہ شہر مصروف ایف بلاک امام بارگاہ چوک پہنچا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور پانچ تولہ طلائی زیورات، 18 ہزار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی اطلاع ملنے پر تاخیر سے پہنچی اور تفتیش شروع کردی. واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے وہاڑی شہر چوروں ڈکیتوں اور رہزنوں کے نشانے پر ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہے لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker