
اسلام آباد ، پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 11افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 9کے ریجنل جنرل منیجر طفیل احمد چناکا سکھر ریجنل آفس سے کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ریجنل جنرل منیجرشیراز اصغر شیخ کا کراچی سے سکھر تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی جنرل منیجر سید مزمل حسین شاہ کا سکھر سے کراچی جبکہ رمیش کمار کا کراچی سے سکھر تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ جنرل منیجر خالد محمود کا ریجنل آفس اسلام آباد سے ٹیکنیکل ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ جنرل منیجر صائمہ ناصر چوہدری کا فنانس ونگ پیمرا ہیڈکوارٹر سے لائسنسنگ ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ جنرل منیجر سید شاہد حسین شاہ کا لائسنسنگ ونگ سے ایچ آر ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ جنرل منیجر اعجاز محیٰ الدین کا ایچ آر ونگ سے آپریشن ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ جنرل منیجر سارہ جاوید کا ٹیکنیکل ونگ سے آپریشن ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، فیلڈ انسپکٹر وسیم جمشید کا لائسنسنگ ونگ سے پی سی پی ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، فیلڈ انسپکٹر محمد بخش بریرہ کا ٹیکنیکل ونگ سے لائسنسنگ ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔