اہم خبریںپاکستان

جی آئی زیڈ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی گول میز کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد ، پارلیمانی رپورٹنگ کے معیار میں بہتری اور پارلیمانی رپورٹرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جمعرات کو یورپی یونین کے پروجیکٹ جی آئی زیڈ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پارلیمانی رپورٹرز کیلئے آئندہ دو سال کے دوران ٹریننگ اور ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق کیاگیا ۔
مستحکم پارلیمان کے نام سے منصوبے کے تحت منعقدہ اس گول میز کانفرنس کی میزبانی جی آئی زیڈ کے ٹیم لیڈر ولیم کرسٹوفر اور ڈپٹی ٹیم لیڈر سید پرویز عباس نے کی جبکہ اس میں پی آر اے کی ایگزیکٹو باڈی ، واک آٹ کمیٹی کے اراکین اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی رائے سے آگاہ کیا ۔ پی آر اے کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں نے پارلیمانی رپورٹرز اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے ، پارلیمان کی رپورٹنگ کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال ،میڈیا کی آزادی پر لگائی جانے والی قدغنوں ، پارلیمنٹ اور سیکیورٹی اور پارلیمنٹ و بجٹ سازی کے عمل سے متعلق تجاویز دیں اور کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کی کوریج کرنے والے نوجوان صحافیوں کے لئے قواعد و ضوابط کو سمجھنا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں جی آئی زیڈ کا تعاون ناگزیر ہوگا ۔ ولیم کرسٹوفر نے یقین دلایا کہ یورپی یونین پروجیکٹ کے تحت پارلیمانی رپورٹرز نے جو تجاویز دی ہیں اس کے تحت مرحلہ وار ورکشاپس اور دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا ۔پی آر اے کے صدر صدیق ساجد اور سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے جی آئی زیڈاور یورپی یونین کے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ جی آئی زیڈ کو تحریری تجاویز بھی پیش کیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker