اسلام آباد ( آئی پی ایس) دنیا کے معروف گیمنگ پلیٹ فار م بپ جی موبائل نے حال ہی میں سنیک وڈیوکے ساتھ پہلی بار ہیش ٹیگ چیلنج پر تعاون کیا ہے جس کا مقصد بہادر جنگجوؤں کے ساتھ معروف ترکش ڈرامہ ”ارطغرل“ کے مرکزی کردار انجین التان دزیاتن کے تعاون کو متعارف کراناہے۔ اس چیلنج نے سنیک ویڈیو پرمواد کے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ ہیرو ارطغرل سے متاثر ہو کر تخیلاتی اور پرلطف ویڈیوز بنائیں اور
#GhaziPUBGM
کے ساتھ ویڈیوز کو ہیش ٹیگ کریں۔ یہ چیلنج 7 دن تک کامیابی سے جاری رہا۔ سنیک وڈیو کے لیے پب جی ایک مثالی پلیٹ فارم ثابت ہوا کیونکہ یہ مختلف سامعین تک پہنچتا ہے اوراس کی حقیقت اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ سنیک وڈیو پر مواد تخلیق کرنے والوں نے 5 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز تیار کیں اور ان وڈیوز پر 6 ارب سے زائد ویوز حاصل کیے۔ پاکستان ریجن میں پب جی کے کنٹری ہیڈ خاور نعیم نے کہا کہ ٹینسینٹ گیمز موبائل کے ساتھ انجین التان دزیاتن کا تعاون اور سنیک ویڈیوز پلیٹ فارم پر گیمنگ تخلیق کاروں کے ساتھ کام کرنا ہمارے برانڈ کے ساتھ ہماری کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی وابستگی کی علامت ہے۔ گیمنگ میں بہترین تجربہ رکھنے والا پب جی موبائل اس شراکت داری کے ذریعے ہمارے قابل قدر کھلاڑیوں کے طرز زندگی تک رسائی پر یقین رکھتا ہے۔ پب جی موبائل اور سنیک ویڈیو موبائل کے درمیان تعاون کامیاب رہا کیونکہ اس نے ٹھوس نتائج دیے ہیں۔ یہ ہم آہنگ شراکت داری آگے جاسکتی ہے کیونکہ یہ گیمنگ پلیٹ فارم گیم کھیلنے والوں اور صارفین کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرتا ہے۔ سنیک ویڈیو کے مارکیٹ میں آنے کے بعد مختلف برانڈز نے اس کے ساتھ تعاون کرکے بہت فائدہ حاصل کیا ہے۔ اس شراکت داری نے کسٹمرز اور آنے والے صارفین کے لیے برانڈ کے بارے میں آگاہی، پہچان اور مشغولیت کی پیشکش میں مدد کی ہے۔