اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان میں معاشی بدحالی کے باعث انسانی المیے جنم لے سکتے ہیں،رضوان سعیدشیخ

جدہ(خالد نواز چیمہ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی بدحالی کے باعث انسانی المیے جنم لے سکتے ہیں ،دنیا کو اس جانب توجہ دینے کی اہم ضرورت ہے ۔جدہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران تیزی سے بگڑ رہا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور تین کروڑ کی آبادی میں سے ساٹھ فیصد بھوک اور افلاس کا شکار ہیں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے اور افغانستان کے لوگوں کے پاس سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں، 17 دسمبر کو وزرا خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں افغانستان کے عوام کو سہارا دینے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے تاہم دنیا کو بھی چاہئیے کہ وہ افغانی عوام کی مدد کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker