تعلیم

وانا ماڈل پبلک ہائی سکول اینڈ کالج میں سنٹرل لائبریری وانا کا افتتاح

وانا(حفیظ وزیر )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا صادق علی اور ڈاکٹر صدام وزیر نے وانا ماڈل پبلک ہائی سکول اینڈ کالج میں سنٹرل لائبریری وانا کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔اس موقع پر وانا ماڈل پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر سیف الرحمن نے سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔طلبا نے رنگا رنگ ملی نغمے اور تقریریں کیں اور سکول کے بچوں نے وزیری رقص تعلیم کے نام پر پش کیا۔ڈاکٹر صدام وزیر نے سنٹرل لائبریری کی افادیت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وانا سنٹرل لائبریری وقت کی ضرورت ہے کیونکہ کتاب پڑھنے کی عادت ایک پڑھے لکھے معاشرے کی علامت ہوتی ہے ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے حقیقی خوشی ملی ہیں کہ وانا جیسے علاقے میں اتنے ہونہارطالب علم موجود ہیں جن کے تقاریر اور ملی نغموں نے شرکا کے دل جیت لیے اور میں خاص طور پر سکول کے بچوں اور سکول سٹاف کو داد دیتا ہوں کہ انہوںنے پوری لگن اور محنت سے بچوں کو تربیت اور تعلیم سے ہمکنار کیا ۔انہوں نے سکول انتظامیہ اورڈائریکٹر سیف الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پوری لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیںچھوڑی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا نے یقین دہانی کرائی کہ سکول کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔پروقار تقریب میں قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب سکولوں بطور گیسٹ ہاوس استعمال کیا جاتا تھا اور استاد سکول کی بجائے اندرون اور بیرون ملک کاروبار کی غرض سے رہائش پذیر ہوا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker