اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

اسلام آباد : سرکاری اساتذہ کا احتجاج ،ایک ہفتے سے کلاسز بند

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کا احتجاج جاری،ایک ہفتے سے کلاسز بند، اساتذہ نے طلبا کے والدین سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے سرکاری اسکولوں کی بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ اور دیگر عملہ ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہے۔ تمام اسکولوں میں اساتذہ کے ساتھ اساتذہ کی میٹنگزوالدین اساتذہ کی تحریک کا حصہ بنیں۔ اساتذہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی طلبا کے والدین کی اساتذہ کے احتجاج میں شرکت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، جلد والدین اساتذہ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری دی۔ اس کی شق نمبر 166 میں لکھا گیا ہے کہ اب سے تمام سرکاری سکول مئیر کے ماتحت ہوں گے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے چیئرمین کی تعیناتی میں مئیر کی رضامندی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker