اہم خبریںدلچسپ

جنید صفدر کی شادی کی خوشی ، حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

لاہور ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گانا گنگنایا۔تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔یاد رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker