اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی و سکیورٹی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سرحدوں کی سکیورٹی سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے۔