![yousaf raza gillani](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/yousaf-raza-gillani.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس )احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ریفرنس کی سماعت ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال وینس ، نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ۔ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع نہ ہو سکا ۔احتساب عدالت کی درخواستوں پرجواب جمع کروانے کی ہدایت، بیرسٹر قاسم عباسی نے کہا کہ اس کیس میں قومی خزانہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ کیس ایسا بنایا گیا جس میں کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ، سماعت مزید کارووائی کیلئے 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔