راولپنڈی،محکمہ ایکسائز راولپنڈی کے شعبہ انسداد منشیات کی ویسٹریج کے علاقہ میں بڑی کارروائی،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،منشیات برآمد کرلی گئی۔
ایکسائز حکام کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کی گرفتاری کی حوالے سے ای ٹی او ایکسائز منظر خالد نے احتشام الحق،انسپکٹر ملک فیاض بابر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ملزم کو تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا،ملزم ندیم قیصر کو تھانہ ویسٹریج پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جڑواں شہروں کے متعدد تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات پر نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،ایکسائز حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔